سیاحت کے فروغ کیلئے 2021ء میں پاکستان میں ٹورازم فورم میں ایک ہزار سے زائد شرکاء کی آمد متوقع

مختلف تہذیبوں کا حامل ملک دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے، ترک نیوز ایجنسی

بدھ 8 جولائی 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) سیاحت کے فروغ کیلئے 2021ء میں پاکستان میں ٹورازم فورم میں ایک ہزار سے زائد شرکاء کی آمد متوقع ہے، مختلف تہذیب کا حامل ملک دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی بیسڈ ٹورازم فرم کی جانب سے 2021ء میں پاکستان میں ٹورازم فورم منعقد کیا جائے گا جس میں ترقی پذیر ممالک (ڈی ایٹ) جس میں ترکی بھی شامل ہے، کے وزراء سیاحت شمولیت کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مذہبی سیاحت کے حوالہ سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں سکھوں کے پانچ مذہبی مقامات ہیں جہاں انڈیا، امریکہ، برطانیہ و دیگر ممالک سے ہزار وں سکھ یاتری مذہبی فرائض کی ادائیگی کیلئے حاضری دیتے ہیں۔ ضلع چکوال میں کٹاس راج مندر اور سندھ کے شہر سکھر میں سدھو بیلا مندر ہے اور دنیا بھر کے ہزاروں ہندو مذہب ماننے والے اپنے ان مذہبی مقامات کا دورہ کرتے ہیں۔ رپورٹ میں شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو اجاگر اور دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے اسے سب سے زیادہ پرکشش جگہ قرار دیا گیا ہے۔