دنیا بھر میں برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر تقاریب ،شہید کے مشن کی تکمیل تک جدو جہد آزادی جاری رکھنے کا عزم

جمعرات 9 جولائی 2020 00:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے نوجوان حریت پسند رہنما برہان مظفر وانی کا چوتھا یوم شہادت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے خاتمہ کے لئے ان کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی ۔پاکستان سمیت مختلف ممالک میں نوجوان حریت پسند رہنما کی برسی کے موقع پر تقاریب میں مقررین نے برہان مظفر وانی کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے تحریک آزادی کی شمع روشن رکھی مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا اقوام متحددہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر حل کیا جائے۔

وفاقی وزیر برائے امور کشیمر علی امین گنڈاپور نے برہان مظفر وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان حریت پسند رہنما نے اپنی جان قربان کرکے تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی ہے انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

روزانہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کی آڑ میں ماورائے عدلت قتل کیا جا رہا ہے ان تمام مظالم کے باوجود بھارت کو برہان مظفر وانی شہید جیسے لاکھوں کشمیری نوجوانوں کے عزم کے سامنے شکست تسلیم کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا اور وزیراعظم عمران خان دنیا کے سامنے کشمیریوں کے وکیل اور سفیر کے طور پر ان کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔