ای سگریٹ چھین کر کے بھاگنے والے دو ملزمان نے تعاقب کرنے پر دکاندار کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالا

متحدہ عرب امارات میں 2افراد نے سگریٹ چھین کر فرار ہوتے ہوئے پیچھا کرنے پر دکاندار کو کار کے نیچے متعدد بار کچل کر قتل کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 8 جولائی 2020 22:47

ای سگریٹ چھین کر کے بھاگنے والے دو ملزمان نے تعاقب کرنے پر دکاندار کو ..
شارہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08جولائی 2020ء) ای سگریٹ چھین کر کے بھاگنے والے دو ملزمان نے تعاقب کرنے پر دکاندار کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالا، متحدہ عرب امارات میں 2افراد نے سگریٹ چھین کر فرار ہوتے ہوئے پیچھا کرنے پر دکاندار کو کار کے نیچے متعدد بار کچل کر قتل کردیا۔ دنیا بھر میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں ایسے واقعات بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں کیونکہ یہاں کا قانون اس حوالے سے بہت سخت ہے جبکہ چوری کرنے والوں کو سخت سزائیں بھی دی جاتی ہیں۔

مملکت میں پولیس کا نگرانی کا نظام بہت مربوط ہے جس کے باعث جرائم پیشہ افراد کا جرم کرکے بھاگنا تقریباََ ناممکن ہے تاہم پھر بھی کچھ لوگ جرم کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ایسا ہی ایک واقعہ شارجہ میں پیش آیا ہے جہاں دو افراد نے ایک دکاندار سے ای سگریٹ خرید کر بھاگنے کی کوشش کی جس دوران دکاندار ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

گلف نیوز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد نے سگریٹ خریدنے کیلئے دکاندار سے ای سگریٹ طلب کیے اور پھر قیمت کے حوالے سے بحث کرنے لگے، اس سے قبل کے وہ 100درہم میں ایک سگریٹ خریدنے پر راضی ہوتے انہوں نے کچھ ای سگریٹ پکڑے اور بھاگ نکلنے۔

ملزمان نے اپنی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی، اسی دوران دکاندار انکے تعاقب میں بھاگا لیکن ملزمان نے دکاندار کو گاڑی کے نیچے روند ڈالا۔ دکاندار 200میٹر تک گاڑی کے ساتھ گھسٹتا چلا گیا اور موقع پر ہی اس کی موت پوگی۔ ملزمان نے دکاندار کی موت کا یقین کیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرافتار کرلیا ہے جہاں انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ ملزمان پر چوری اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دکاندار کی لاش تحویل میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔