Live Updates

بارشوں میں جانی نقصان کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج کیا جائے، خرم شیرزمان

کے الیکٹرک کیخلاف پی ٹی آئی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ، اراکین اسمبلی کی شرکت

جمعرات 9 جولائی 2020 00:45

کراچی۔8 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کراچی ڈویژن کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران جانوں کے نقصان کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج کیا جائے، اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز جاری دھرنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

دھرنہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ ہم نے پہلے مطالبہ کیا ہے کہ دیگرپاورکمپنیزکو بھی پاورسپلائی کی اجازت دی جائے، عوام کو انصاف نہیں ملے گا تو احتجاج جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ شہر میں کے الیکٹرک کی عدم توجہی سے ہونے والی ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ،کرنٹ لگنے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک مافیا ہے اووربلنگ سے غریب عوام کی کمر توڑنے والوں کا وقت اب ختم ہوگیا ہے، ہمارے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات