”جلد ہی سعودیہ میں ہُنر مند پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے“

پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں الیکٹریشن، پلمبر، ہیوی مشینری ڈرائیور اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی بہت زیادہ مانگ ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 9 جولائی 2020 09:47

”جلد ہی سعودیہ میں ہُنر مند پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع ..
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 جولائی 2020ء) سعودی عرب میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیکنیکل فیلڈز میں سکلڈ اور سیمی سکلڈ ورکرز کے حوالے سے تو یہاں بے شمار مواقع ہیں۔ بے انتہا کھپت تھی، ہے اورآنے والے دنوں میں بھی رہے گی۔قونصل جنرل نے اُردو نیوز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں وہ تمام لوگ جن کے پاس کوئی نہ کوئی ایسا خاص ہنر ہے جیسے الیکٹریشن، پلمبر، ہیوی مشینری ڈرائیور اور آئی ٹی ایکسپرٹ، ان سب کے لیے یہاں پر بے انتہا مواقع ہیں۔

انہوں نے اقاموں اور ویزوں کی مفت توسیع کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ شاہ سلمان کے تارکین وطن دوست فیصلوں کے پہلے ہی سے معترف ہیں۔کورونا کی وباآنے کے بعد سعودی حکومت نے جس طرح سعودی شہریوں کے ساتھ اور تارکین کے لیے خصوصی اقدامات کیے وہ قابل رشک ہیں، ہم ان کے دلی مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

اقاموں اور ویزوں کی تین ماہ کی مفت توسیع کے فیصلے سے یقینا بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا‘۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’سفری پابندیوں کے بعد مارچ میں سفارتخانے نے واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک فارم سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا۔ تیس ہزار کے قریب لوگوں نے اندراج کرایا اور اب بھی رجسٹرڈ ہو رہے ہیں۔اب تک ریاض اور جدہ ریجن سے بیس ہزار سے زیادہ پا کستانی واپس جا چکے ہیں یہ صر ف پی ا?ئی اے کی خصوصی فلائٹس کے اعداد وشمار ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی ائیر لائنز نے بھی پروازیں شروع کی ہیں۔ ہر ہفتے چار سے پانچ فلائٹس جا رہی ہیں لیکن ان کا ڈیٹا ہمارے پاس نہیں ہے۔ ان میں زیادہ تر وہی لوگ ہیں جو شارٹ ویزے پر مملکت میں موجود تھے‘۔