بچی کےاغوامیں معاونت کا الزام، سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

سرفرازبگٹی کو 6 ماہ سےکسی نےگرفتارنہیں کیا، سرفرازبگٹی بااثرشخص ہیں،کوشش کریں بچی مل جائے، جسٹس مظہر عالم

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 9 جولائی 2020 10:39

بچی کےاغوامیں معاونت کا الزام، سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 جولائی2020ء) بچی کےاغوامیں معاونت کے الزام میں سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مظہرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بنچ نےسماعت کی ہے جس دوران عدالت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرفرازبگٹی کو 6 ماہ سےکسی نےگرفتارنہیں کیا، سرفرازبگٹی بااثرشخص ہیں،کوشش کریں بچی مل جائے۔

اس موقع پر وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عبوری ضمانت نہ ملی تو مشکل ہو سکتی ہے۔ اس پر جسٹس مظہر عالم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکیل صاحب آپ سمجھ سکتےہیں،ہم کیاکہہ رہےہیں؟ سرفرازبگٹی کو 6 ماہ سےکسی نےگرفتارنہیں کیا، اب سرفرازبگٹی کوکون گرفتارکرےگا؟ضمانت بنتی ہوئی تودیں گے۔

(جاری ہے)

عدالت نے عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری میں ہونے والی پیشی میں اپنی بیٹی کو عدالت پیشی کے بعد زبردستی کے جانے پربچی کی نانی نے دعویٰ کیا تھا کہ سینیٹر میر سررفراز بگٹی نے ان کی بیٹی کو اغواء کی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ مقدمہ درج نہ کرنے پر متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کیا ۔ جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

متاثرہ خاندان نے موقف اختیار کیا کہ سرفراز بگٹی کمسن بچی کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ تا ہم مقدمہ درج ہونے کے بعد سرفراز بگٹی کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے ان تمام الزامات کو بار بار مسترد کیا جاتا رہا ہے۔ اس کیس میں مدعی یاسمین اختر نے الزام عائد کیا تھا کہ 10سالہ بچی ماریہ کو عدالتی حکم نامہ پر دو گھنٹے کیلئے ان کے والد توکل بگٹی کے حوالے کیا گیا تھا جسے وہ اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گیا، مدعی کا الزام ہے کہ بچی کے والد توکل بگٹی کو سینٹرمیر سرفراز بگٹی کی پشت پناہی حاصل ہے، ماریہ کی نانی کا کہنا ہے کہ ماریہ کی والدہ کو دس سال قبل اس کے شوہر توکل علی بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں قتل کیا تاہم انہیں خدشہ ہے کہ اب وہ ماریہ کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔