اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کیس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 9 جولائی 2020 12:21

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کیس میں درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کیس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ دو ان سماعت وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ فیصل واوڈا نے پانچ ماہ ہوگئے مگر جواب جمع نہیں کرایا۔ جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ عدالت اس کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ نااہلی کیس میں عدالت نے 29 جنوری کو فیصل واوڈا کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے کہاکہ فیصل واوڈا نے تاحال جواب داخل نہ کرا کے عدالتی حکم عدولی کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔فیصل واوڈا کیخلاف حقائق چھپانے پر نااہلی کی درخواست زیر سماعت ہے۔