سشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

بھارت کے ڈراموں اور فلم میں کام کرنے والے اداکار سشیل گودا نے گھر پر خودکشی کی،وجہ تاحال سامنے نہ آسکی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 9 جولائی 2020 12:32

سشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار.09 جولائی 2020ء) بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مقامی شعبہ انڈسٹری کے اداکار سشیل گودا نے ریاست کرناٹکا کے علاقے مند یا میں اپنے گھر پر خود کشی کی ، خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ششیل گودا نے کاننا انڈسٹری کی شہرہ آفاق سیریل انتھاپور میں زبردست اداکاری کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا بعدازاں انہیں فلموں میں کام کرنے کا بھی موقع ملا۔

ان کی فلم سلاگا بھی مشہور ہوئی جس کے بعد سشیل نے ترقی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔سشیل بھارت کی مقامی انڈسٹری کے لیے کام کرتے تھے ان کی موت پر اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے 14 جون کو اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔اداکار کی موت کے بعد ان کی زندگی کے کئی پہلو سامنے آئے ۔بتایا گیا کہ وہ کئی عرصہ سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

سشانت سنگھ کے مداحوں کو ان کی موت سے شدید دھچکا پہنچا تھا اور وہ ابھی تک یقین نہیں کر پا رہے کہ سشانت سنگھ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ کچھ لوگ تو اس کے پیچھے ایک سازش قرار دے رہے ہیں جس کی وجہ سے بالی وڈ انڈسٹری میں خاصا ہنگامہ بھی مچا ہوا ہے۔سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھارت میں 7 سے زائد خودکشی کے کیس رپورٹ ہوئے جنہوں نے سشانت کی طرز پر ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

اس حوالے سے کئی سوالات نے ابتدائی طور پر ہی جنم لے لیا تھا اور اس بات کا شک ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید یہ ایک خودکشی نہیں، قتل ہے۔ ویکیپیڈیا کی معلومات کے مطابق بھی اسی طرح کے کئی سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔کیونکہ ویکیپیڈیا نے سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی سے قبل ہی ان کی خودکشی بارے اطلاع دے دی تھی۔پولیس کو دوپہر کو اداکار کی خودکشی کی اطلاع ملی تھی جبکہ تحقیق میں پتہ چلا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 9 بجے اپنی بہن کو کال کی تھی، ویکیپیڈیا نے خودکشی کی خبر 8 بج کر 59 منٹ پر دے دی تھی۔ یہ ایک حیران کن بات ہے جس نے منظرعام پر آ کر کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔