Live Updates

پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 جولائی 2020 12:43

پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں کی سالگرہ کے موقع پر جدہ کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی مہمانوں کا استقبال نائب صدر جدہ طارق ندیم اور فائیننس سیکرٹری شعیب نے کیا نقابت کے فرائض سیکٹری سپوڑس فخر عدنان نے انجام دیے فخر عدنان نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نغمے اور شعرو شاعری سے محفل کو رونق بخشی اور حاضرین سے داد وصول کی تقریب میں پی ٹی آئی سعودی عرب اور پی ٹی آئی جدہ کی ٹیم کے اعلی عہدیداروں پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے صدر نورالحسن گجر نائب صدر فہد رفیق کھوکھر۔

پی ٹی آئی آفیشل میڈیا ٹیم جدہ آمین فیض کے علاوہ کمیونٹی کی معروف شخصیات مختلف سیاسی پارٹیز کے عہدیداران نے شرکت کی

جس میں ملک منظور حسین اعوان ۔

(جاری ہے)

ملک تصور۔ بشیر خان سواتی ۔سید عمران شاہ ۔عمر صدیق۔دلاور حسین و دیگر شامل تھے تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا۔تحفے تحائف دیے گئے اور مہمانوں کیلئے کھانے کا پرتکلف انتظام کیا گیا تقریب کے اختتام پر معززین جدہ کمیونٹی اور کاروباری شخصیات نے صدر پی ٹی آئی سعودی عرب عقیل آرائیں کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا آخر میں عقیل آرائیں نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات