بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کی25ہزار سے زائد کیسزرپورٹ

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 122 تک پہنچ چکی ہے ،مقامی میڈیا

جمعرات 9 جولائی 2020 13:01

بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کی25ہزار سے زائد کیسزرپورٹ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) بھارت میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال بگڑ رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بھارت میں ہزاروں کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ بیماری کی وجہ سے اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں سب سے زیادہ ریکارڈ 25 ہزار 530 کورونا کے مریض سامنے آئے۔ جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 493 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 122 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد7 لاکھ 68 ہزار 322 ہے۔ ملک میں 4 لاکھ 75 ہزار 849 افراد بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔