کوروناکی صورتحال سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا‘ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 9 جولائی 2020 13:36

کوروناکی صورتحال سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کوروناکی صورتحال سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا،کورونا کے باعث تعلیمی اداروں، شادی ہالوں اور سینما گھروںکو بند رکھنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا،ہر مقام پرعوام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ کوروونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے ہی بیمار ی کا پھیلاوکم ہوگا۔کورونا ہماری زندگیوں میں آچکا ہے،اب احتیاط سے ہی زندگی بسرکرنا ہوگی۔پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی صحت سب سے زیادہ عزیز ہے۔ ہر وہ اقدام کر رہے ہیں جس سے بیماری کا پھیلاو کم سے کم ہو۔انہو ں نے کہاکہ کورونا وائر س کی مو جود گی میں عوام کو اشیا خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جارہی۔ موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔