میانمار میں طویل التوا کے بعد سیز فائر کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا

جمعرات 9 جولائی 2020 13:38

نیپیڈاو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) میانمار میں طویل التوا کے بعد مشترکہ سیز فائر مانیٹرنگ کمیٹی یونین کی سطح (جے ایم سی یو) کا اجلاس گزشتہ روز دوبارہ ہوا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ 2018ء میں 18واں اجلاس منعقد ہونے کے تقریباً ایک سال بعد 19واں جے ایم سی یو اجلاس ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جے ایم سی یو کے شوے کاہ اور وونہ آنگ کے سکریٹریوں نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ دو روزہ اجلاس کا اصل نتیجہ جے ایم سی اجلاسوں کو ہر دو ماہ بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ یہ اجلاس ملکی امن بحال رکھنے کے لئے بہت اہم ہے۔

مسلح تنازعات کو کم کرنے اور سیاسی گفت و شنید کی کامیابی کو یقینی بنانے میں ملک گیر سیز فائر معاہدے (این سی ای) کی حمایت کے لئے جے ایم سی یو کی تشکیل 2015ء میں کی گئی تھی۔ اکتوبر 2015ء میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 10 نسلی مسلح گروہوں نے حکومت کے ساتھ این سی اے پر دستخط کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :