عمران خان کی سیاسی مہم جوئی اورانتقامی سیاست ریاست اورمعیشت کیلئے زہرقاتل ہے‘پرویز ملک

پوری قوم دیکھ رہی ہے نیازی حسد اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں احتساب نہیں انتقام اور تماشا کیاجارہاہے‘عمران نذیر

جمعرات 9 جولائی 2020 13:38

عمران خان کی سیاسی مہم جوئی اورانتقامی سیاست ریاست اورمعیشت کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کی سیاسی مہم جوئی اورانتقامی سیاست ریاست اورمعیشت کیلئے زہرقاتل ہے، احتساب کے نام پر تماشا ہورہاہے پوری قوم دیکھ رہی ہے نیازی حسد اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں احتساب نہیں انتقام اور تماشا کیاجارہاہے، آج معیشت کا برا حال ہے غریب آدمی اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پورے کرنے سے قاصر ہے۔

اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا صرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی،پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کے خود کفیل صوبے کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، پنجاب کا بجٹ عوام کے لئے بحران لے کر آیایہ بجٹ بحرانوں کاکورونا بجٹ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی ،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم ،جاوید اقبال ، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں کررہی۔ٹیسٹ کم کرنے سے کورونا وائرس کو چھپایا نہیں جو سکتا۔حکومتی ترجمانوں کے بقول پچاس ہزار سے زائد ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کی جا چکی ۔لیکن پنجاب حکومت روزانہ تین ہزار ٹیسٹ کررہی ہے،12 کروڑ پنجاب کی آبادی کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کے خود کفیل صوبے کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ اور اب یہ صوبہ بحرانوں کا صوبہ کہلوانے لاگا ہے کبھی آچینی بحران کبھی پیٹرول بحران اور دوائیاں بحران اورنالائقوں کی بیڈ گورنس کا یہ حال ہے کہ آٹا بحران تو ختم ہونے کا م ہی نہیں لیتا۔