وائٹ ہائوس سکول نہ کھولنے والی ریاستوں کا احترام کریگا،مائیک پینس

ہم یہاں مدد کیلئے ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ وفاقی ہدایات مقامی قوانین اور قواعد اور ہدایات کا متبادل بنیں،گفتگو

جمعرات 9 جولائی 2020 15:03

وائٹ ہائوس سکول نہ کھولنے والی ریاستوں کا احترام کریگا،مائیک پینس
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) مریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس ان ریاستوں اور برادریوں کا بہت احترام کرے گا جو فیصلہ کرتی ہیں کہ وہ مکمل طور پر سکول نہیں کھول سکتیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم یہاں مدد کے لیے ہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ وفاقی ہدایات مقامی قوانین اور قواعد اور ہدایات کا متبادل بنیں۔

ہم یہاں مشترکہ مقصد میں مدد کے لیے ہیں، جو کہ میرے خیال میں امریکہ میں سبھی والدین کا ہے کہ ہمارے بچے کلاس رومز میں واپس آ جائیں۔ان کا لہجہ صدر ٹرمپ سے کہیں مختلف تھا جنھوں نے اس سے قبل ان سکولوں کی وفاقی فنڈنگ بند کرنے کی دھمکی تھی جو موسمِ خزاں میں نہیں کھل رہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشنز (سی ڈی سی) کی سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایات بہت سخت اور مہنگی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں عموما سکول اگست یا ستمبر کے اوائل میں کھلتے ہیں۔سی ڈی سی ہدایات کے مطابق طالب علموں اور عملے کے اراکین کے لیے لازمی ہے کہ وہ چہرے کو ڈھانپے رہیں اور اگر ضروری ہو تو گھروں پہ رہیں۔ ان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکولوں میں وقفے وقفے سے کلاسیں ہوں اور نشستیں بھی سماجی دوری کے فاصلے کے مطابق ہوں۔تاہم مائیک پینس نے کہا کہ ایجنسی نئی ہدایات جاری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :