قطر اور سعودی عرب میں کرونا کے دو فلسطینی مریض جاں بحق

جمعرات 9 جولائی 2020 16:18

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب اور قطر میں مقیم دو فلسطینی کرونا کی وبا کی وجہ سے دم توڑ گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں مقیم 54 سالہ احلام عبدالملک محمود صیام کرونا سے دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم 81 سالہ ھدی محمد صالح عدس نامی ایک فلسطینی کرونا کی وبا کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔

قطر اور سعودی عرب میں کرونا سے دو فلسطینیوں کی اموات کے بعد بیرون ملک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 198 ہوگئی ہے۔بیرون ملک کل 3379 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 1397 صحت یاب اور198 وفات پا چکے ہیں۔