مقبوضہ کشمیر ، بھارتی وزارت داخلہ نے ڈی جی پی کیخلاف شکایت پر پولیس افسر بسنت رتھ کو معطل کر دیا

جمعرات 9 جولائی 2020 16:21

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات 2000بیچ کے ایک آئی پی ایس( انڈین پولیس سروس) افسر بسنت رتھ کو معطل کرنے کا حکم جاری کر تے ہوئے انہیں ہدات کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کی اجازت کے بغیر ہیڈکوارٹر کو چھوڑ کر کہیں نہ جائیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بسنت رتھ نے مقبوضہ کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ کے خلاف جموں کے گاندھی نگر تھانے میں تحریری شکایت درج کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈائر جنرل کی طرف سے انکی سلامتی اور ساکھ کو خطرہ لاحق ہے۔بسنت رتھ گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم تھے اور ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے انکے کئی ٹویٹس سامنے آئے تھے۔