نثار احمد کھوڑو نے پیپلز ہاری کمیٹی کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

جمعرات 9 جولائی 2020 17:26

نثار احمد کھوڑو نے پیپلز ہاری کمیٹی کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کا نوٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پیپلز ہاری کمیٹی کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کا نوٹی فکیشن معطل کردیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان صدر پی پی پی سندھ کراچی کے مطابق پیپلز ہاری کمیٹی سندھ کے صدر پنہل لہر کی جانب سے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی منظوری کے بنا ہاری کمیٹی کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان کرنے کی وجہ سے نوٹیفیکشن معطل کیا گیا ہے۔

نثار کھوڑو نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ہاری کمیٹی سندھ کے صدر پنہل خان لہر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ پیپلز ہاری کمیٹی سندھ کے صدر سے 7 دنوں کے اندر شوکاز کا جواب طلب کیا گیا ہے۔ وضاحت نہ دینے کی صورت میں تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔