اے این ایف کی کارروائیاں، 4 خواتین سمیت 32 ملزمان گرفتار

1.952 ٹن منشیات برآمد کرلی، سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 17 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں

جمعرات 9 جولائی 2020 17:26

اے این ایف کی کارروائیاں، 4 خواتین سمیت 32 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1.952 ٹن منشیات برآمد کر لی۔ جس کی مالیت ایک کھرب روپے سے زائد بنتی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 17 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 408.4 کلوگرام چرس، 651 کلوگرام مارفین، 509.6کلوگرام افیون شامل ہے۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات میں 380.83 کلوگرام ہیروئن اور 2 کلوگرام ایمفیٹامائن شامل ہے، برامد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 739.73 ملین امریکی ڈالر (ایک کھرب روپے سے زائد) بنتی ہے۔ ملک میں منشیات کا ناسور بڑھتا ہی جارہا ہے اور اتنی بڑی مقدار میں منشیات پکڑے جانے سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں یہ مکرون دھندا کتان پھیل چکا ہے۔ اس کیلئے حکومت کام کر رہی ہے لیکن یہ لوگ ملک کے ہر شہر اور گاؤں میں موجود ہیںحتیٰ کہ تعلیمی اداروں میں بھی منشیات فروش پائے جاتے ہیں جہاں وہ نوجوان نسل کو اس غلط کام کی طرف ائل کر رہے ہیں جس سے نسلوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔