ہائیکورٹ نے پیٹرولیم بحران کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کے کمیشن کی تشکیل کیلئے اٹارنی جنرل سے نام طلب کرلئے
نام بہتر نہ ہوئے تو عدالت نام تجویز کریگی ،کسی نے سرکاری ریکارڈ چھپانے کوشش کی تو سخت کارروائی ہوگی‘ چیف جسٹس پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے معاملے پر ایسا لگتا ہے کچھ بڑے شامل ہیں‘ جسٹس قاسم خان،سماعت16جولائی تک ملتوی
جمعرات 9 جولائی 2020 17:49
(جاری ہے)
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے اٹارنی جنرل پاکستان سے استفسار کیا آپ سے کہا گیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے پوچھ کے بتائیں کہ وہ کمیٹی بنا رہے ہیں یا نہیں،اس حوالے سے واضح پالیسی لانے کی ہدایت کی گئی تھی ، آپ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے ۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ فاضل عدالت کے حکم کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کر کے انہیں آگاہ کیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے معاملے میں ایسا لگتا ہے کہ کچھ بڑے شامل ہیں، بظاہر لگتا ہے آئل مافیا نے فائدہ اٹھانے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کی۔یہ پریکٹس رہی ہے کہ حکومت ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتی تھی تاہم گزشتہ ماہ 26 جون کو ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن کر کے مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ جب تک بحران کے ذمہ دار پکڑے نہیں جائیں گے تب تک بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔ فاضل عدالت نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم کے تحریری بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریری جواب میں الفاظ کا گورکھ دھندا نظر آتا ہے، بتائیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بحران پر کب کارروائی شروع ہوئی ،یہ معاملہ کب وزیر اعظم کے علم میں لایا گیا ۔اٹارنی جنرل نے تجاویز پر مبنی رپورٹ فاضل عدالت کے رو برو پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی تجاویز عدالت کے سامنے ہیں اگر عدالت اس میں ردو بدل کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی کمیشن کے قیام کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان سے نام طلب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کمیشن میں مضبوط لوگ چاہئیں،اگر اٹارنی جنرل کی جانب سے کمیشن کیلئے تجویز کردہ نام بہتر نہ ہوئے تو عدالت نام تجویز کرے گی، اگر کسی سرکاری ریکارڈ کو چھپانے کی کوشش کی تو سخت کارروائی ہوگی۔فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16جولائی تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.