اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے

تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلیں رہیں گے

جمعرات 9 جولائی 2020 17:49

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اوقات کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں میں ظہر کی نماز اور کھانے کا وقفہ دوپہر ایک سے 2 بجے تک ہوگا جبکہ جمعے کی نماز کا وقفہ دوپہر ایک سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔