وفاقی حکومت کا کے الیکٹرک کو مزید 200 میگاواٹ بجلی دینے کا اعلان
کے الیکٹرک کا معاملہ کئی سالوں سے ہے، نیشنل گریڈ سے مزید بجلی درکار ہے، ہم کے ای کو 200 میگاواٹ مزید بجلی دیں گے،وفاقی وزیر
جمعرات 9 جولائی 2020 17:55
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک معاہدے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر رہی ہے، سندھ سے نیپرا میں موجود ممبر اپنیاختیارات استعمال نہیں کر رہے، نیپرا میں سندھ کا نمائندہ حکومت سندھ نے نامزد کیا ہے، سندھ حکومت اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبرز نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، ہمیں عوام کے مسائل کا ادارک ہے اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، ہم کراچی کی عوام کو جوابدہ ہیں۔عمر ایوب نے کراچی میں کرنٹ سے حادثات کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد اموات پانی کھڑا ہونے سے ہوتی ہیں، بارش کے بعد شہر میں پانی جمع ہونے کا ذمہ دار کون ہے، شہر سے پانی نکالنے کے لیے مشینری بجلی سے نہیں ڈیزل سے چلتی ہے، کراچی میں نکاسی آب کا نظام برباد ہو چکا ہے، حکومت سندھ نے بل صفائی کیوں نے کرائی، علی زیدی کہہ کہہ کر تھک گئے سندھ حکومت نے توجہ نہیں دی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.