شازیہ مری نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ہیڈ فون مارنے کی کوشش کی جو نہیں لگا، حملہ مت کریں بلکہ سوالات کا جواب دیں، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

جمعرات 9 جولائی 2020 18:02

شازیہ مری نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ہیڈ فون مارنے کی کوشش کی جو نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی پی پی کی شازیہ مری نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ہیڈ فون مارنے کی کوشش کی جو انہیں نہیں لگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حرکت پر ان کی سرزنش ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید پر حملہ مت کریں بلکہ مراد سعید کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ کس کو نہیں پتہ آپ لوگوں نے کس طرح معصوم لوگوں کو قتل کرا کر ان کے خون پر بلاول ہاؤس بنوائے۔