نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں‘ ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت سے وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی ملاقات، ہائوسنگ پراجیکٹ سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 9 جولائی 2020 18:40

نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو بھرپور سہولیات فراہم کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) وزیر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کر کے مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ میاں محمود الرشید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پنجاب میں نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ چند ماہ میں بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا:گھروں کی تعمیر کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے ،پنجاب میں ہائوسنگ سے متعلقہ پالیسیاں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی جارہی ہیں ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کی نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔