پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بلدیہ ایپ کا ٹیسٹ رن شروع کر دیا

بلدیہ ایپ کا افتتاح 14 اگست کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے

جمعرات 9 جولائی 2020 18:40

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بلدیہ ایپ کا ٹیسٹ رن شروع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بلدیہ ایپ کا ٹیسٹ رن شروع کر دیا، بلدیہ ایپ کا افتتاح 14 اگست کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔عوام کو بلدیاتی سہولیات کی آن لائن فراہمی کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیہ ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے نادرا اور پی آئی ٹی بی سے مل کر پلان تیار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بلدیہ ایپ کا ٹیسٹ رن شروع کر دی ہے ،ایپ کا باقاعدہ افتتاح 14اگست کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔بلدیہ ایپ کے ذریعے پیدائش،ڈیتھ ، شادی،طلاق سرٹیفکیٹ آن لائن فراہم کئے جائیں گے، لاہور سمیت پنجاب کی 455 مقامی حکومت کو لنک کیا گیا ہے، تصدیق اور ڈبل انٹریز روکنے کے لئے نادرا کے ریکارڈ کو بلدیہ ایپ سے منسلک کیا گیا ہے، کوئی بھی شہری کسی بھی جگہ سے رجسٹریشن کروا سکتا ہے،ٹیسٹ رن کے دوران ایپ میں بہتری کا جائزہ لیاجائے گا۔