وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات، سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

موجودہ حکومت کی اولین ترجیح سندھ کے شہریوں کو درپیش شہری اور نقل و حرکت سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی کاوشوں میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی، وفاقی حکومت کے فور منصوبے پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کر رہی ہے، اسد عمر

جمعرات 9 جولائی 2020 18:43

وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات، سندھ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد عمر نے وزیر اعظم کے کراچی پیکیج منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح سندھ کے شہریوں کو درپیش شہری اور نقل و حرکت سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی کاوشوں میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی، وفاقی حکومت کے فور منصوبے پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔ اسد عمرنے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ فراہم کرنے اور اس منصوبے کو تیز کرنے کے لئے درکار تمام اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اسد عمر کو سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی (ایس آئی ڈی سی ایل) کے ذریعہ جاری مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر نے کہاکہ اس کمپنی کے ذریعہ چلائے جانے والے منصوبے وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔