سپریم کورٹ نے سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعامسترد کردی

سرفرازبگٹی بااثرشخص ہیں،کوشش کریں بچی مل جائے،جسٹس مشیر عالم

جمعرات 9 جولائی 2020 19:14

سپریم کورٹ نے سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعامسترد کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) سپریم کورٹ نے بچی کے اغوامیں معاونت کاالزام میں سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کہ سرفرازبگٹی بااثرشخص ہیں،کوشش کریں بچی مل جائے،وکیل صاحب آپ سمجھ سکتے ہیں،ہم کیاکہہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز بچی کے اغوا میں معاونت کے الزام میں سپریم کورٹ میں سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مظہرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بنچ نے سماعت کی ،وکیل سرفراز بگٹی نے کہاکہ آئندہ سماعت تک عبوری ضمانت دے دیں،عبوری ضمانت نہ ملی تومشکل ہو جائے گی،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ سرفرازبگٹی کو 6 ماہ سے کسی نے گرفتارنہیں کیا،اب سرفرازبگٹی کوکون گرفتارکریگا ضمانت بنتی ہوئی تودیں گے۔

جسٹس مظہر عالم نے کہاکہ سرفرازبگٹی بااثرشخص ہیں،کوشش کریں بچی مل جائے،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ وکیل صاحب آپ سمجھ سکتے ہیں،ہم کیاکہہ رہے ہیں،عدالت نے بچی کے اغوامیں معاونت کاالزام میں سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعامسترد کردی اور سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔