فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

قانون کے مطابق آپ کی درخواست پر مناسب حکمنامہ جاری کریں گے ، جسٹس عامر فاروق

جمعرات 9 جولائی 2020 21:38

فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے عدالتی احکامات کے باوجود نااہلی کیس میں جواب جمع نہیں کرایا فیصل واوڈا کو عدالتی نوٹس ملے پانچ مہینے ہو گئے وہ جواب جمع نہیں کرانا چاہتے فیصل واوڈا عدالتی احکامات نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون نے عدالت کو بتایا کہ فیصل واوڈا کی نااہلی دو جمع دو چار کی طرح سادہ کیس ہے فیصل واوڈا اسی لئے اپنا جواب جمع کروانا ہی نہیں چاہتے اس موقع ہر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق آپ کی درخواست پر مناسب حکمنامہ جاری کریں گے عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاؒ۔

بشارت راجہ