انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ

جمعرات 9 جولائی 2020 19:56

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 20 فیصد سے زیادہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ میںانفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس کی خدمات (آئی ٹی اور آئی ٹی ایز) کی برآمدات میں 20.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20ئ میں جولائی تا مئی کے دوران کمپیوٹر اور کال سنٹرز کی خدمات کی برآمدات 1.11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی تا مئی 2018-19ئ کے دوران برآمدات کا حجم 917.875 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی اور آئی ٹی ایز کی قومی برآمدات میں 20.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔