سٹیٹ بنک نے تمام مالیاتی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

جمعرات 9 جولائی 2020 20:09

سٹیٹ بنک نے تمام مالیاتی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام بنکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ہیں جس پر 13 جولائی سے عملدرآمد کیا جائے گا، نئے اوقات کے تحت سوموار سے جمعرات تک تمام بنک اور مالیاتی ادارے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز یہ ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلا کریں گے، ہفتہ اور اتوار کے روز مذکورہ ادارے بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :