نیب نے پرویز اشرف کی پیراں غائب ریفرنس میں بریت کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

جمعرات 9 جولائی 2020 20:36

نیب نے پرویز اشرف کی پیراں غائب ریفرنس میں بریت کواسلام آباد ہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) نیب نے پرویز اشرف کی پیراں غائب ریفرنس میں بریت کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی نیب کی جانب سے تیس جون کے بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اس کے ساتھ ساتھ شاہد رفیع، شوکت ترین ، طاہر بشارت چیمہ سمیت تمام سات شریک ملزمان کی بریت بھی چیلنج کیا گیا نیب نے موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے بریت کا فیصلہ سناتے وقت شواہد کو نظر انداز کیا