آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی صوبائی کال پر کوہلو میں ایپکا کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پریس کلب کوہلو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 9 جولائی 2020 20:42

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی کال پر کوہلو میں ایپکا کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پریس کلب کوہلو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شرکا نے مطالبات کے حق میں اور صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرہ کی قیادت ایپکا کے ضلعی صدر حاجی سیف اللہ مری نے کی مقررین نے اپنے خطاب میں صوبائی و وفاقی حکومتوں نے ملازم کش بجٹ پیش کیا ہے جسے یکسر مسترد کرتے ہیں آئی ایم ایف کے دبا پر سرکاری ملازمین کے پیٹھ پر چھرا گھونپا گیا اور ملک کی73سالہ تاریخ میں پہلی باربجٹ میں سرکاری ملازمین کونظر انداز کردیا گیا انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کی تنخواہوں میں یکساں نظام قائم کی جائے حاجی سیف اللہ مری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ سمیت دیگر مطالبات پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا مرکزی قائدین کے احکامات کی روشنی میں پورے صوبے میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے اور ہر جمعرات کے روز پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے اور تب تک قلم چھوڑہڑتال اور مظاہرے جاری رہیں گے انہوں نے کہا بی ایم سی کے ملازمین کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانا قابل افسوس عمل ہے صوبائی جنرل سیکرٹری عبداللہ صافی کی فوری طور پر رہا کرکے وائس چانسلر بولان میڈیکل کالج کے خلاف تحقیقات کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حصول تک احتجاجی مظاہرہ اور قلم چھوڑ ہڑتا ل جاری رہے گا۔