صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 9 جولائی 2020 20:53

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کو حکومت کی جانب سے حفاظتی لباس فراہم نہیں کیا گیا ۔حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز استعفے دے رہے ہیں۔میاں شہبازشریف کی ہدایت پر اپوزیشن میں ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے میڈیکل سٹاف کو حفاظتی لباس فراہم کئے ۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد اپنی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر استعفیٰ دیں ۔