ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافوں کے بعد فارماسوٹیکل کمپنیوں کے اختیارات ختم کرنا خوش آئند ہے ،میاں کامران سیف

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مریضوں اور سفید پوش عوام کا استحصال کیا جارہا تھا :

جمعرات 9 جولائی 2020 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر حکومت کی طرف سے فارماسوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے اختیار ات ختم کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان بطور نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر اینڈ سی)انچارے گزشتہ دس ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافے پر سخت پریشان تھے یہی وجہ ہے کہ انہوںنے ادویات کی قیمتوں کی پالیسی پر نظرثانی کا کہا تھا جس کے بعد ادویات قیمت پالیسی 2018کے پیرا 7کو ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اب حکومت پاکستان جاری کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ادویات کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کرکے مریضوں اور سفید پوش عوام کا استحصال شروع کردیا تھا جس کا تدارک ضروری تھا تاکہ صحت کی سہولیات ہر شخص کو پہنچائی جاسکیں اور ادویات ہر شخص کی پہنچ میں ہوں انہوںنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اقتدار میں آنے کے بعد سے ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافوں کو ختم کروائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے کیونکہ کمپنیوںنے ادویات کی قیمتوں میں 50فیصد سے اضافہ اپنی مرضی سے کردیا تھا تاکہ عوام کوسستی ادویات دستیاب ہوکر ریلیف ملے سکے۔