نعیمی خاندان کی دینی وتعلیمی خدمات قابل قدر ہیں:علماء کرام

ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ،محفوظ الرحمان نعیمیؒ اورتاجور نعیمیؒکی زندگیا ں اسلام کیلئے وقف تھی - ڈاکٹرراغب نعیمی سے علماء کے وفد کی ملاقات ،چچا اورتایا جان کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 9 جولائی 2020 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) بانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی ؒکے صاحبزادے ،ڈاکٹرسرفر از نعیمی شہید ؒ کے بھائی اور علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کے چچامحمدتاجور نعیمیؒاورتایاجان پروفیسر علامہ محفوظ الرحمان نعیمیؒ کے انتقال پرملال پر علماء کرام نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ نعیمی خاندان کی دینی وتعلیمی خدمات قابل قدر ہیں۔

ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ،محفوظ الرحمان نعیمیؒ اورتاجور نعیمیؒکی زندگیا ں اسلام کیلئے وقف تھی۔شہید پاکستان ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒپوری زندگی باطل قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔ آپ ؒنے دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر بیانیہ دیا۔پاکستان کی تاریخ میںسب سے پہلے خود کش حملوں کے مدلل فتویٰ جاری فرمایا۔

(جاری ہے)

وہ ساری زندگی اتحاد المسلمین کے لئے کوشاں رہے۔

وہ اعتدال پر مبنی معاشرے کاقیام چاہتے تھے۔پروفیسر محفوظ الرحمان نعیمی ؒ اورتاجورنعیمی ؒ کادین سے لگائو لائق تحسین اورقابل تقلید تھا۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ،محفوظ الرحمان نعیمیؒ اورتاجور نعیمیؒکی دینی وتعلیمی اورسماجی کاوشیں کوکبھی بھی بھلایانہیں جاسکے گا۔علامہ راغب نعیمی سے تعزیت کرنے والوں میںمولانا علی احمد،مولانا اکبر شمسی،مولانا فریاد علی،مولانا فیاض شاکر،پیر فاروق احمد،مولانا غلام مرتضیٰ ، مولانا محمداعظم،سینئر صحافی عبدالرحمان ،مولانا عابد علی،مولانا محمود انورشاہ،مولانا سمیر خان،مولانا ظفر اللہ جمالی اورمولاناکاشف علی شامل تھے۔

علماء کرام کے وفد نے بانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی ؒاورڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کے مزار پرانورپر بھی حاضری دی اوربزرگان دین کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعابھی کی۔