اسلامی نظام تکافل پر لوگوں کا اعتماد لائق تحسین ہے،علماء کرام

جمعرات 9 جولائی 2020 22:33

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) سودی کاروبار کے مقابلے میں اسلامی نظام تکافل پر لوگوں کا اعتماد لایق تحسین ہے، مقامی علمائے کرام لوگوں کے ذہنوں میں موجود کنفیوژن دور کرنے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہارمعروف مذہبی سکالر،وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے سابق مشیر و سیکرٹری تعلیمی کمیشن محمد رحیم حقانی نے داود فیملی تکافل تیمرگرہ برانچ کا دورہ کے موقع پرکیا ،اس موقع پر زونل منیجر ملک ابرار خان یوسف زئی،آفس مینیجر میاں شاکراللہ ،آفس مینیجر سید رحمان شاہ بشمول افس کے دیگر عملے نے ان کا استقبال اور انہیں دفتر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا۔

بریفنگ کے دوران ملک ابرار خان یوسف زئی نے واضح کیاکہ سود اور روایتی انشورنس کے متبادل اسلامی نظام تکافل کے حوالے سے تیمرگرہ برانچ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

روایتی انشورنس کمپنیوں کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کے دوران زونل آفس تیمرگرہ نی2کروڑ37کالاکھ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ہے جو کہ لوگوں کا روزبروز اسلامی نظام تکافل پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

معزز مہمان نے اس موقع پر جید علماء کرام خصوصا رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مولانا مفتی منیب الرحمن کی زیر نگرانی بااعتماد ادارے کے زیر انتظام نظام تکافل کے مستحکم نظام پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نظام تکافل میں بچت کا عنصر بھی شامل ہے اور وقف فنڈ کے ذریعے کسی بھی حادثے کی صورت متاثرہ خاندان کی امداد کی جاتی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔۔