وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
پراپیگنڈا کرنیوالوں کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق، ملکر عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائینگے،عثمان بزدار،پرویزالٰہی تنقید کرنیوالے مخصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈا کر رہے ہیں، ق لیگ کیساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہی:عثمان بزدار ؔاختلافات کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہونگے، سابق دور میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا :پرویزالٰہی اسمبلی کی نئی عمارت اور ہاسٹل کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سپورٹ کے شکرگزار ہیں:سپیکر ۔ ماضی کے حکمرانوں نے جان بوجھ کر منصوبے کو تاخیر کا شکار کیا،تاخیر سے عوام کے پیسے کا ضیاع ہوا اور تعمیراتی لاگت بھی بڑھی
جمعرات 9 جولائی 2020 22:47
(جاری ہے)
تنقید کرنے والے عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی ترجیحات کا درست تعین کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان وژن کے مطابق پنجاب حقیقی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔
عوام کی فلاح و بہبود کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران برسوں میں نہ کر پائے۔ ماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیاگیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اختلافات کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔ سابق دور میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا۔ ماضی کی حکومت نے غلط پالیسی سے صوبے کو دیوالیہ کیا۔ فلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر کا نقصان صوبے کے عام آدمی کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور عوام کا اپنا دور ہے۔ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور مل کر فلاح عامہ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اسمبلی کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ستمبر کے آخر تک کام مکمل کرکے نئی بلڈنگ پنجاب اسمبلی کے حکام کے حوالے کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کے باوجود نئی عمارت کے کام میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔ وزیراعلیٰ نے بلڈنگ کا کام مقررہ مدت میں مکمل نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا کے باعث کچھ امور میں جو تاخیر ہوئی ہے، اس کا ازالہ مسلسل محنت کرکے کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نئی عمارت کا بقیہ کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے پوری سپورٹ جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی عمارت سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی اور اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے کیونکہ ہماری حکومت عمارت کو جلد اراکین اسمبلی کیلئے کھولنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سپیکر پرویزالٰہی کا اپنا منصوبہ ہے۔ گزشتہ دور میں اس منصوبے کو ضد کی نذر کیا گیا۔ سابق حکومت اس اہم منصوبے کو 10 سال تک نہ روکتی تو ہمیں کورونا کے باعث ہوٹل میں بجٹ سیشن نہ کرنا پڑتا۔ سابق حکمرانوں نے فلاح عامہ کے منصوبوں میں ذاتی پسند و ناپسند کو ترجیح دی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے ساتھ ایم پی اے ہاسٹل کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نئی عمارت اور ہاسٹل کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سپورٹ کے شکرگزار ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے جان بوجھ کر نئی عمارت کے منصوبے کو تاخیر کا شکار کیا۔تاخیر کے باعث عوام کے پیسے کا ضیاع ہوا اور تعمیراتی لاگت بھی بڑھی۔کورونا کے باعث کام میں تعطل آیا لیکن اب اس منصوبے کو مزید تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ این سی اے کی جانب سے جولائی کے آخر تک چھت پر میناکاری کا کام مکمل ہوجائے گاجبکہ مسجد کو اگست میں کھول دیا جائے گا۔ ایم پی اے ہاسٹل کی عمارت کی بیسمنٹ میں 600 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہوگی ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.