انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی کھلاڑی میری فاؤنڈیشن کے لوگو والی جرسی پہنیں گے،شاہد خان آفریدی

جمعرات 9 جولائی 2020 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) ز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی کھلاڑی ان کی فاؤنڈیشن کے لوگو والی جرسی پہنیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق کپتان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فاؤنڈیشن کا لوگو پاکستانی کھلاڑی پہنیں گے کیونکہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرٹی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور کرکٹ بورڈ کے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔