عام آدمی کو سستے داموں چینی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،جسے تمام تاجر یقینی بنائیں،خلا ف ورزی پر سخت قانونی کاروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 جولائی 2020 19:10

عام آدمی کو سستے داموں چینی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،جسے ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے تاجران کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں چینی کے حکومتی نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ، انہوں نے تاجران کو ہدایت دی ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں چھوٹے بڑے تمام کریانہ سٹورز اور گراسری سٹورز مالکان چینی 70 روپے کے حساب سے فروخت کریں ، انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی چیکنگ کرنے کا کہا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق اشیاء خوردنی پر تمام دکانداروں نے شوگر کے ہول سیلرز کو پابند کیا جا رہا ہے خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے ساتھ جہلم کے تاجران کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ اجلاس میں چیف آفیسر انعام الرحیم، طیب سلیم، نمائندگان کریانہ سٹورز سمیت تحصیل جہلم اور تحصیل دینہ کے تاجران نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی نرخوں پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام دوکاندار ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی نرخوں کو ریٹ بورڈ پر آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔ ڈپٹی کمشنرراؤ پریز اختر نے چینی کے ہول سیلرز کو بھی ہدایت دی ہیں کہ وہ مناسب داموں پر پرچون میں فروخت کرنے والے دکانداروں کو چینی فراہم کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ عام آدمی تک سستی چینی کی فراہمی یقینی بنائیں اس ضمن میں کوئی انتظامیہ کا ساتھ دیں خلاف ورزی کی صور ت میں کارروئی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :