ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ کا 2021 میں سری لنکا میں انعقاد ہوگا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2020 19:11

ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2020ء) ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان، ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ کا 2021 میں سری لنکا میں انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے باقاعدہ طور پر ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خطرات کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑا۔ اکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ وبائی بیماری کے سبب کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ سال ایونٹ کے انعقاد پر غور کررہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2021 میں ایشیا کپ کا انعقاد ہوگا اور سری لنکا اس کا میزبان ہوگا۔ جبکہ پاکستان 2022 کے ایشیا کپ کا میزبان بنے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بی سی سی آئی کے سربراہ ساروو گنگولی نے خود سے ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کر کے تنازعہ کھڑا کیا تھا۔ تاہم اب ایشین کرکٹ کونسل نے تمام رکن ممالک کی مشاورت سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔