میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اور تکرار ہونے پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 جولائی 2020 19:17

میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اور تکرار ہونے پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اور تکرار ہونے پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی، تفصیلات کے مطابق اسد علی ولد دوست محمد سکنہ کالا گجراں جہلم جس کی بیوی نرگس بی بی مختلف گھروں میں کام کاج کرتی تھی۔

(جاری ہے)

دو روز قبل دونوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا جو کہ نرگس بی بی محمد افضل سکنہ اسلامیہ کالونی کالا گجراں کے گھر رہائش پزیر ہو گئی اسد علی اپنی بیوی کی تلاش کے لیے محمد افضل سکنہ اسلامیہ کالونی کالا گجراں پہنچا تو وہاں پر موجود اہل خانہ سے توں تکرار شروع ہو گی اسد علی اپنے ہمراہ پٹرول کی بوتل لے کر گیا شاہدہ اسلم اور شاہمیر پر پٹرول پھینک کر آگ لگا کر مضروب کر دیا اور بعد میں اپنے اوپر پر بھی پٹرول پھینک کر آگ لگا دی جس سے تینوں مضروبان جھلس گئے۔

مضروبان شاہمیر اور اسد علی ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں ایڈمٹ ہیں جبکہ شاہدہ اسلم کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھجوایا جا چکا ہے۔پولیس موقع پر مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :