ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ضلع بھر کے تھانوں کے ہنگامی دورے ،تمام کیسز جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 جولائی 2020 19:22

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ضلع بھر کے تھانوں کے ہنگامی دورے ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا ضلع بھر کے تھانوں کے ہنگامی دورے، تھانہ سٹی گوجرہ اور تھانہ صدر گوجرہ اور تھانہ نواں لاھور کا دورہ،دوران وزٹ ڈی پی او نے تھانہ جات کی صفائی، حوالات میں موجود لوگوں کے انٹرویو کئے تھانہ کے ریکارڈ کی پڑتال کی فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا فرنٹ ڈیسک پر موجود سٹاف سے پولکام اور ڈیٹا انٹری کے حوالے سے سوالات کئے تھانہ کی سکیورٹی کے حوالہ سے آن ڈیوٹی سنتری کو چیک کیا تھانہ کے رجسٹرز میں سے رجسٹر نمبر 5، 12، اور 16 اور 19 کو چیک کیا اس حوالہ سے رجسٹر نمبر 13 میں اپنا نوٹ درج کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے دوران وزٹ زیر تفتیش سنگین نوعیت کے مقدمات پر تفتیشی افسران سے پراگراس رپورٹ لی سرکل آفیسر اور ایس ایچ او کو فوری کیسز حل کرنے کا حکم دیا اور ھدائیت کی کہ اپنے علاقے میں جرائم کو کنٹرول رکھیں۔

متعلقہ عنوان :