ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں، سی سی پی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 جولائی 2020 19:22

ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے پی کیڈر کے ذریعے سب انسپکٹرز بھرتی ہونے والے ایک ہینڈ کانسٹیبل سمیت 14 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے رینک لگا دیے۔ تقریب میں پی کیڈر کے ذریعے ترقی پانے والے 15 افسروں کو رینک لگائے گئے۔

(جاری ہے)

پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پروموٹ ہونے والے افسر ہیڈ کانسٹیبل و اے ایس آئی سے سب انسپکٹرز پروموٹ ہوئے ہیں۔ ترقی پانے والے تمام افسران اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم فل و ماسٹر ڈگری ہولڈرز ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ بروقت اور میرٹ پر ترقی ملنا تمام اہلکاروں کا حق ہے۔ ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ پڑھے لکھے افیسرز سے محکمہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :