Live Updates

تحریک انصاف کا کے الیکٹرک دفتر کے باہر دھرناجاری،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت

شہر کراچی کی سپلائی 33 فیصد کم ہے نیپرا میں وہ کون لوگ تھے جنہوںنے انہیں چھوٹ دی تھی ،فردوس شمیم نقوی

جمعرات 9 جولائی 2020 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں کے الیکٹرک دفتر کے باہر چوتھے روز بھی جاری دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران اور رہنماؤں کی شرکت دھرنے میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بھی یکجہتی کے لیے شرکت کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں کنور نوید جمیل اور محمد حسین اور دیگر شامل تھے تحریک انصاف کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان سمیت اراکین اسمبلی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کے الیکٹرک کی ذمیداری ہے کہ شہریوں کے لیے بجلی کی تمام ضروریات پوری کرے شہر کراچی میں کوئی ایسا سال نہیں جس میں لوڈشیڈنگ نہیں،اس وقت شہر میں بہت سے کمرشل ایریا بند ہیں شہر کراچی کی سپلائی 33 فیصد کم ہے نیپرا میں وہ کون لوگ تھے جن لوگوں نے انہیں چھوٹ دی تھی جب لوڈشیڈنگ ہورہی تھی تو انہوں نے پاور پلانٹ کیوں نہیں لگایا زرداری صاحب نے انہیں تمغہ دیا جیسے عزیر بلوچ کو استعمال کیا اور تمغہ بھی دیا کل کے الیکٹرک کے ساتھ زوم پر میٹنگ ہیوزیراعظم فوری طور وزیر کو کراچی بھجیں، کوئی منصوبہ تیار کرکے حتمی فیصلا کرے اس سے قبل وزیر یہاں سے نہیں جائے وزیر اعظم صاحب آپ کراچی کا ہر بار نام لیتے ہیں آپ ایکشن لیں معیشت تباہ ہورہی ہیہمارا احتجاج اس عزم کے کہ ہم شرمندہ نہیں ہم ہر جگہ پر احتجاج کریں گے اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ٹیرف کے اشو پر نیپرا کو جواب دینا ہوگا نیپرا نے کہا کہ یہ ٹیرف 6 ماہ پہلے پورے پاکستان میں بڑھا پورے پاکستان میں بجلی کا ریٹ ایک ہونا چاہیے بجلی بنانے میں کچھ خرچہ بھی ہوتا ہے کے الیکٹرک کے اکاؤنٹ کا آڈٹ کیا جائے تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے تمام ورکرز کو آواز بلند کرنے کا اختیار ہے نیپرا اور کے الیکٹرک کراچی کے اوپر ظلم کررہی ہے اور ہم اس ظلم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کنور نوید جمیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست کے الیکٹرک کے رویے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے ہم اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں، یہ دھرنہ بالکل صحیح لگایا گیا ہے کے الیکٹرک نے کراچی کے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، آج کراچی میں پورے پاکستان کے مقابلے میں مہنگی بجلی ہے معیشت کا پیہ چلانے والا شہر اذیت میں ہے لوگ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عذاب میں ہے جے آئی ٹی کی طرح کے الیکٹرک کا معاہدہ بھی سامنے لایا جائے کے الیکٹرک نے مزید بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی ہم اسلام آباد میں منگل کے روز دھرنہ دیں گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات