چینی سفیر نے پاکستان کی جانب سے کم مدت میں آئسولیشن ہسپتال کی تیاری کو معجزہ قرار دیدیا

مجھے بہت فخر ہے کہ میں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوا، یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی کوششوں سے آپ اس وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے: یاؤ جنگ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 9 جولائی 2020 20:08

چینی سفیر نے پاکستان کی جانب سے کم مدت میں آئسولیشن ہسپتال کی تیاری ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09جولائی2020ء) چینی سفیر نے پاکستان کی جانب سے کم مدت میں آئسولیشن ہسپتال کی تیاری کو معجزہ قرار دیدیا، چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوا، یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی کوششوں سے آپ اس وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئسولیشن ہسپتال کم مدت میں تیار کرنا پاکستانی حکومت کیلئے ایک معجزہ ہے۔

یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم اس خوفناک وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں بہت مدد دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت میں آئسولیشن ہسپتال اور وبائی امراض کے علاج کے جدید مرکز کے افتتاح کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چین کے پاکستان میں متعین سفیر یاؤ جنگ اور اعلی دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

دوسری طرف طبی ماہرین نے کورونا کے حوالے سے یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ اگر ہم نے وبا کے حوالے سے احتیاط نہ کی تو کورونا کی دوسری لہر سامنے آ سکتی ہے، اس حوالے سے پاکستان میں کورونا وائرس مریضوں کو کس طرح متاثر کر رہا ہے یہ جاننے کے لیے قومی سطح پر سروے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مریض بلڈ پریشر کے سامنے آ رہے ہیں، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد دوسرے نمبر پر ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا افراد اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں، دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا افراد بہت ہی کم تعداد میں اس وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔