مادر ملت فاطمہ جناح کی فکر خواتین کے لیے مشعل راہ ہی: فرح ناز
حصول پاکستان کی جدوجہد میں فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں فاطمہ جناح قائد اعظم کی بہن ہونے کے ساتھ ان کی فکری وارث بھی تھیں
جمعرات 9 جولائی 2020 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کی رہنمائی اور محنت کی بدولت برصغیر میں حصول پاکستان کی جدوجہد مردوں کے ساتھ ساتھ عورتیں بھی سرگرم عمل ہوئیں۔
فاطمہ جناح عالم اسلام کی وہ خوش نصیب خاتون تھیں جنہیں بانی پاکستان قائد اعظم جیسے عظیم بھائی کا ساتھ نصیب ہوا۔ مادر ملت اپنے عظیم بھائی کی تصویر تھیں۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح بانی پاکستان کا خیال رکھنے والی شفیق بہن تھیں اور قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی شریک بھی تھیں۔ فاطمہ جناح نے شب و روز قائداعظم محمد علی جناح کی خدمت کی، یہ خدمت درحقیقت صرف ایک بھائی کی خدمت نہ تھی بلکہ ایک عظیم رہنما کی خدمت تھی۔ فاطمہ جناح جانتی تھیں کہ محمد علی جناح اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ کامیابی امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ قائداعظم عظیم رہنما تھے اور فاطمہ جناح عظیم خاتون رہنما تھیں۔ فرح ناز نے کہا کہ مادر ملت نے پاکستان بنانے کی جدوجہد میں بہت قربانیاں دی ہیں، فاطمہ جناح محمد علی جناح کی بہن ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی فکری وارث بھی تھیں۔ انہوں نے بانی پاکستان کے ساتھ اپنی طویل رفاقت میں برادرانہ محبت، خلوص، تیمارداری اور مشاورت کا حق ادا کیا۔ فاطمہ جناح نے سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی و فلاحی کاموں کے لیے بھی خود کو وقف کیے رکھا، ان کے پاکستانی قوم پر اس قدر احسانات ہیں کہ شمار نہیں کیے جاسکتے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے خود فرمایا ’’ میری بہن فاطمہ جناح میرے لیے حوصلہ ہیں‘‘ ۔فرح ناز نے کہا کہ فاطمہ جناح چاہتی تھیں کہ ملک و قوم کی تقدیر اسلامی اصولوں کی روشنی میں مرتب ہو۔ وہ اسلام کی سربلندی کی علمبردار تھیں اور فرمایا کرتی تھیں کہ امت مسلمہ صرف اسلامی اصولوں پر کاربند رہ کر ہی عظمت گم گشتہ حاصل کر سکتی ہیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.