وزیراعظم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

جمعرات 9 جولائی 2020 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) وزیراعظم نے وفاقی وزیر اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن اور گورنرسندھ کو ہدایت کی ہے کہ کیالیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرکے مسائل کا حل ممکن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اسد عمر، گورنر سندھ اور معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرکے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔