وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت خلوص دل کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے ،وزیر اعظم کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جو ملکی مسائل کو حل کرنے کا جذبہ اور صلاحیت رکھتے ہیں، کرونا وائرس کے تدارک کے لئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کا آغاز کیا جس کی دنیا نے تعریف کی

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر( ر ) اعجاز احمد شاہ کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعرات 9 جولائی 2020 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر( ر ) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت خلوص دل کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے اور اپنے مینڈیٹ کے تحت لٹیروں سے لوٹی گئی رقم وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے گی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کو انصاف فراہم کرے گی اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

انہوںنے کہا وزیراعظم عمران خان سب کی بات تحمل سے سنتے ہیں کابینہ کے طویل اجلاسوں میں بھی ہر ایک کی بات توجہ کے ساتھ سنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جو ملکی مسائل کو حل کرنے کا جذبہ اور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت صحیح سمت جارہی ہے ہماری معیشت دوسروں سے بری نہیں ،حکومت کورونا وائرس سے بہتر طور نبردآزما ہوئی ،پی آئی اے کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سب اپنے مینڈیٹ کے ساتھ آئے ہیں پارلیمنٹ میں اکٹریت نہ ہو تو بل منظور نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کا آغاز کیا جس کی دنیا نے تعریف کی، سمارٹ لاک ڈائون سے وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی نشاندہی ہوئی ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام سے غریبوں کو امداد پہنچائی، ٍ انہوں نے کہا کہ میڈیا والے دوست ہیں جب تک میڈیا تنقید نہ کرے حکومت کی سمت درست نہیں ہوتی ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرچہ جہانگیر ترین پارٹی کے سینئر رہنما تھے مگر چینی سکینڈل میں ملوث ہونے پر وزیر اعظم کو بہت دکھ ہو ا اور ان سے راہیں جدا ہو گئیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے کشمیرپرناجائز قبضہ کر رکھا ہے اس کے اپنے پڑوسیوںکے ساتھ بھی تعلقات ٹھیک نہیں، مودی انتہا پسند ہندو نظریات کو فروغ دے رہا ہے۔