حادثات و واقعات میں خاتون و بچی سمیت 4ہلاک ،25زخمی

جمعرات 9 جولائی 2020 22:05

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) موٹروے ایم نائن پر حیدرآباد سے کراچی جانے والے منی ٹرک کا ٹرالر سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جاں بحق فرد کی شناخت سرگودھا کے رہائشی مظہر عباس کے نام سے ہو ئی ہے قومی شاہراہ پر ہالا کے قریب دو ٹرالر ز میں تصادم کے نتیجے میں 2ڈرائیور زخمی ہو گئے جس کے بعدڈرائیور وں میں جھگڑا ہو گیا اور انہوں نے قومی شاہراہ پر گاڑیاں کھڑی کردیں جس سے کئی گھنٹہ تک ٹریفک جام رہا اونگر اسٹاپ کوٹری میں ایک سوزوکی اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں20افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں ٹنڈو جام کی زرعی یونیورسٹی کالونی کے ایک گھر میں پانی کی بالٹی میں ایک دو سالہ بچی بشریٰ سولنگی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی کوٹری میں ایک نوجوان لڑکی صائمہ چانڈیونے مبینہ طور پر خود کشی کرلی جبکہ کوٹری ہی کی بلوچ کالونی میں جاویدلغاری نامی نوجوان نے مبینہ طور پر کنپٹی پر پسٹل کا فائر کرکے خود کشی کرلی ہے۔