Live Updates

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے 9 اضلاع کی وومن ونگ کی ضلعی عہدیداران کا اعلان کردیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 9 جولائی 2020 23:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدرسنٹرل پنجاب وومن ونگ ثانیہ کامران سینئر نائب صدر ملیحہ حسین اور شبنم جہانگیر کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے نارووال ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ، منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد کی ضلعی وومن ونگ کی عہدیداران کا اعلان کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ۔

ساہیوال ڈویژن کے تین اضلاع کی ضلعی تنظیموں کی عہدیداران کا اعلان پہلے ہوچکا ہے ۔نارووال کی ضلعی صدر بشریٰ تصور، سینئر نائب کنیز فاطمہ، نائب صدور شمائلہ کامران،نازیہ سلیم ، جنرل سیکرٹری اقراء بتول ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زیب النساء ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز عتیقہ ممتاز، شبانہ ابراہیم ،رضیہ بی بی، سیکرٹری اطلاعات صبابتول اور سیکرٹری فنانس طاہرہ نسیم ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کی ضلعی صدرروبینہ امجدذیلدار ، سینئر نائب حمیرا حماد، نائب صدورمہوش الیاس ،یاسمین اسلم ، جنرل سیکرٹری نایاب اقبال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹرآسیہ آصف ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز طاہرہ شاہین سپراء،نیلم نثار،نبیلہ مزمل ، تبسم رحمان، سیکرٹری اطلاعات سدرہ حمیداور سیکرٹری فنانس اسماء ایمان ۔شیخوپورہ کی ضلعی صدرجمیلہ یونس ، سینئر نائب شکیلہ ارشد، نائب صدورثناء اسلم ،کشور بی بی ، جنرل سیکرٹری فوزیہ جاوید ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اقراء ارشد ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مسرت جبین ،صائمہ فلک ،حمیراجہانگیر، نجمہ بی بی ، فوزیہ بی بی ، سیکرٹری اطلاعات کنول شہزادی اور سیکرٹری فنانس وردہ تحریم ۔

منڈی بہائوالدین کی ضلعی صدر بینش افتخار، سینئر نائب نائلہ راجہ، نائب صدرارم شہزادی ، جنرل سیکرٹری ثمینہ خالق ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفاعت کوسین ، جوائنٹ سیکرٹی صبا خالق، سیکرٹری نیشن بلڈرز قرة العین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، ، سیکرٹری اطلاعات رقیہ اور سیکرٹری فنانس زین شفقت ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری (ملکوال) ممتاز بی بی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈپٹی جنرل سیکرٹری( پھالیہ) شمائلہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری (منڈی بہائوالدین) تنویر بی بی ،حافظ آباد کی ضلعی صدرنصرت ضیاء ، سینئر نائب ریحانہ خان ، نائب صدورنورین بشیر ،رضیہ بٹ ، جنرل سیکرٹری ثوبیہ سیف بھٹی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نگہت خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز صدف نورین ،نبیلہ خالد ، سیکرٹری اطلاعات ساجدہ فریال اور سیکرٹری فنانس کوثر رضا ۔

سیالکوٹ کی ضلعی صدر لبنیٰ چیمہ ، سینئر نائب سفینہ عزیز، نائب صدورانجم ملک، گلناز نواز، جنرل سیکرٹری ثمرین فاروق، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری معصومہ فاطمہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز شکریہ خانم، ثمرین اقبال ، عدیلہ، ندا فاطمہ، سیکرٹری اطلاعات جویریہ اور سیکرٹری فنانس صائمہ طورکو نامزد کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں، ثانیہ کامران اور روبینہ شاہین سمیت دیگر گورننگ باڈی کی اراکین نے نامزد عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیںگی اور پارٹی کی مضبوطی اور تنظیم کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریںگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات