تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کھلاڑیوں کو خود ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی ہے، مشتاق احمد
کوویڈ 19 کے باعث اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی عدم موجودگی پر قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کا ماننا ہے کہ انگلینڈ میں موجود پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کوخود ہی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی ہے
عمر جمشید جمعہ 10 جولائی 2020 11:32
مجموعی طور پر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کیاسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کاکہنا ہے کہ یہ ٹور غیرمعمولی حالات میں ہورہا ہے، یہاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تماشائی موجود ہیں اور نہ ہی تجزیہ کرنے کے لیے میڈیا نمائندگان لہٰذا ان کھلاڑیوں کو اپنے گروپ سے ہی متاثر ہونا ہے اور ایک دوسرے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہے۔
اسپن باؤلنگ کوچ نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم منیجمنٹ کی ذمہ داریوں کا خلاصہ کیا جائے تو ہمیں کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی پر خاص توجہ دینی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ بعد گراؤنڈ کا رخ کرنے والے ان کھلاڑیوں کا جوش اور جذبہ دیدنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام لڑکے بہت پرجوش ہیں اور وہ بھرپور لگن سے نیٹ پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔
مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کوویڈ19 کے پروٹوکول سے مکمل آگاہ کررہے ہیں، جیساکہ گراؤنڈز مین سیفاصلہ رکھنا اورگیند کو تھوک سے نہ چمکانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسپنرز عموماََ گیند کو تھوک سے ہی چمکاتے تھے تاہم ان حالات میں متبادل آپشنز کو ان کی یاداشت کا مکمل حصہ بنانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ سب سے خوش آئند عمل یہ ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف ایک دوسرے کی مکمل حوصلہ افزائی کررہے ہیں، یقین ہے کہ درجہ بدرجہ کھلاڑیوں کی کھیل میں واپسی مفید ثابت ہوگی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں وورسٹر کے بائیو سیکیور ماحول میں قرنطینہ کررہی ہے جہاں وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی مختلف تربیتی سیشنز اور انٹرااسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے میں مصروف ہے۔ 5اگست سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔
دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں کوچنگ کا تجربہ رکھنے والے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد 2016 کے دور ہ انگلینڈ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کا حصہ تھے۔ پاکستان نے یہ سیریز 2-2 سے برابر کی تھی۔اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق کے سپرد تھی۔
مشتاق احمد کو انگلش کنڈیشنز پر باؤلنگ کاوسیع تجربہ ہے۔مشتاق احمد نے انگلینڈ کی سرزمین پر 8 ٹیسٹ میچز کھیلے، جہاں انہوں نے 28.81 کی اوسط سے 32 وکٹیں حاصل کیں۔
مشتاق احمد ایک طویل عرصہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے سسکس کو تین مختلف اوقات میں ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.